ETV Bharat / state

فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا 38 کروڑ کا عطیہ - کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں 38 کروڑ روپیے دیے ہیں۔

مرکزی وزارت کے تحت آنے والی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سمیت 28 اداروں نے مل کر ملک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں 38 کروڑ روپیے دیے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ میں دیے 38 کروڑ روپیے

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 10:22 PM IST

انسانی وسائل کی مرکزی وزارت کے تحت آنے والی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سمیت 28 اداروں نے مل کر ملک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں 38 کروڑ روپیے دیے ہیں۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکرزی وزیر رمیش پوکھریال نیشنک نے اتوارکے روز کہا کہ تمام 28 اداروں کی جانب سے دی گئی امداد وزیر اعظم راحت فنڈ کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اس وبا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون آگے بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف اس وزارت کی پہل پر یہ ادارے آگے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا کے خلاف جنگ میں ان اداروں میں کام کرنے والے تمام افراد نے اپنی اپنی تنخواہ سے یہ رقم دی ہے۔

وزارت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، 28 اداروں نے مل کر حصہ لیا ہے۔ ان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈری اینڈ فورج ٹکنالوجی (این آئی ایف ایف ٹی)، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (سی آئی ٹی) ، کوکراجھار 4،34،285 ، نارتھ ایسٹرن ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی 1،296،547 ، غنی خان چودھری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی 3,49,082 وغیرہ شامل ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ugc news
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.