ETV Bharat / state

پیاز کے سلسلے میں وزیرداخلہ کی میٹنگ

گذشتہ دو ماہ سے ملک میں جاری پیاز کے بحران کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے۔

پیاز کے سلسلے میں وزیرداخلہ کی میٹنگ
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 8:43 PM IST

پارلیمنٹ اینکسی میں آج شام منعقدہ میٹنگ میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پیاز کی کمی کو دور کرنے کے لیے پیاز کے درآمد کے متعلق سنجیدہ غور و خوض کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق میٹنگ میں مرکز ی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، مرکزی وزیر کامرس پیوش گوئل، فوڈ اور سول سپلائز کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان وغیرہ موجود تھے۔

میٹنگ کے اختتام پر امت شاہ یا کسی بھی وزیر نے صحافیوں کو اطلاع نہیں دی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کابینہ نے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اسی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔

شاہ نے ہدایت دی کہ پیاز کی درآمد جلد شروع کی جائے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتہ کے اندر مصر وغیرہ سے پیاز درآمد ہونا شروع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ ان دنوں پیاز کی قیمتیں 80 سے 90 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے زبردست بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ جھارکھند میں ہونے والے انتخابات پر بھی قیمت میں یہ اضافہ اثر ڈال سکتی ہے جبکہ دہلی میں بھی اگلے برس انتخابات ہونے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت دہلی میں فوری طور پر اس بحران کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.