بین الاقوامی سطح پر جاری کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث گذشتہ برس کی طرح رواں برس سیمینار کی جگہ ویبینار کو ترجیح دی گئی، اس دوران ایران کلچر سینٹر میں لوک ڈاؤن سے متعلق تمام تر پابندیوں کا خاص خیال رکھا گیا۔
ایران کلچر سینٹر میں امام خمینی کی یوم وفات کے موقع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکے بھارت اور ایران کے معروف شخصیات نے بھی ویبینار کے ذریعہ اپنی بات رکھی.۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور بھارت دونوں ہی ممالک کی تاریخ ان ممالک میں شامل ہے جہاں تہذیب و تمدّن کے علمبردار رہتے ہیں اور بھارت نے ہمیشہ سے ہی ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
اسی ملی جلی تہذیب کو مزید فروغ دینے کے لیے ایران کلچر سینٹر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔