نئی دہلی:شمال دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہندو راؤ ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین نے ہسپتال انتظامیہ پر استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہسپتال کے جانب سے نہ ماسک اور نہ ہی دستانے مہایا کرائے جا رہے ہیں۔ آن لائن ملنے والے سینیٹائزر ہمیں دیئے گئے ہیں جو معیارات پر کھرے نہیں اترتے ۔ سینیٹائزر اس ہسپتال کی لیب میں تیار کیا جاتا ہے، جو انتہائی ناقص ہے ، اس کے استعمال سے ہمارے ہاتھ سیاہ ہونے لگے ہیں ، لیکن ہمیں مجبوری کے تحت استعمال کرنا پڑتا ہے۔