ETV Bharat / state

ہندو راؤ ہسپتال کے ملازمین تنخواہ سے محروم - PPE kits are not available at the hospital

دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہسپتال ہندو راؤ میں نرسنگ، پیرا میڈیکل عملہ اور صفائی ملازمین نے تقریبا دو گھنٹے تک احتجاج کیا۔

ہندو راؤ ہسپتال کے ملازمین تنخواہ سے محروم

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 4:08 PM IST

نئی دہلی: نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہسپتال ہندو راؤ میں نرسنگ، پیرامیڈیکل عملہ اور صفائی ملازمین نے تقریبا دو گھنٹے تک علامتی احتجاج کیا۔

ہندو راؤ ہسپتال کے ملازمین تنخواہ سے محروم۔ ویڈیو

اس دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں ، نیز دستانے ، پی پی ای کٹ وغیرہ بھی پسپتال میں دستیاب نہیں ہیں جبکہ ہسپتال کو کوویڈ ۔19 اسپیشل سپتال بنایا گیا ہے۔

احتجاج پر بیٹھے ہسپتال عملہ نے بتایا کہ 'انہیں گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں ایسے حالات میں ان کے اہل خانہ اور گھر کیسے چلیں گے۔ کچھ ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عملے کو کوڈ ۔19 کے لئے دوسرے اسپتالوں میں بھی ڈیوٹی کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ جس میں بیمار اور 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین شامل ہیں ۔ جبکہ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق وہ ملازمین جو پہلے سے بیمار ہیں اور جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے انہیں کورونا کے علاج کے لئے نہیں بھیجا جائے گا ۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ یہ علامتی حتجاج ہے اگر تنخواہیں دو دن کے اندر نہیں دی گئی تو غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج کیا جائے گا ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.