ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش میں کورونا کا پہلا ٹیکہ لگنے کے بعد بھی یہاں کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) ہسپتال کے تین ڈاکٹر کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
ٹیکہ لگنے کے تقریباً 10 دن کے بعد ان میں کورونا کی علامات نظر آئیں۔ جب ان کا ٹیسٹ ہوا تو یہ پازیٹیو پائے گئے۔ آئی جی ایم سی کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جنک راج کا کہنا ہے کہ اس میں شبہ ہے کہ انہوں نے ٹیکہ لگوایا ہے یا نہیں۔ احتیاطاً تینوں کو ہوم آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پہلا ٹیکہ لگنے کے بعد تینوں ڈاکٹر ہسپتال بھی آتے رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران تینوں ڈاکٹر کورونا پازیٹیو مریض کے رابطے میں آ گئے۔
وہیں، اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر رجنیش پٹھانیا نے کہا کہ تینوں ڈاکٹروں کو ہوم آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ حالانکہ کورونا کی ویکسین کے پہلے ڈوز کی مدت انہوں نے پوری نہیں کی تھی۔ انھیں دوسری ڈوز دی جانی تھی لیکن اس سے پہلے ہی یہ کورونا متاثر ہو گئے۔