ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ایک مطالعہ کے مطابق 'بریسٹ کینسر کا خطرہ ان خواتین میں 12 فیصد سے 19 فیصد تک کم ہوتا ہے جنہوں نے جوانی کے دنوں میں فائبر غذائی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا ہے۔
اس مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ 'یہ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ کسی خاتون نے فائبر غذا کا استعمال کتنا کیا ہے۔
رسرچ کے مطابق 'جو خواتین جوانی میں ہی ہائی فائبر غذاء خاص طور پر پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم پایا جاتا ہے۔'
خاتون میں بڑھتے بریسٹ کینسر پر مبنی اس مطالعہ کے مطابق ' جوانی کے دوران فائبر کا زیادہ استعمال بھی بریسٹ کینسر کے خطرہ کو 24 فیصد کم کرتا ہے اور یہاں تک کہ خاتون میں کسی بھی طرح کے کینسر کو 16 فیصد تک کم کرتا ہے۔'