ETV Bharat / state

Heat Wave Continues in Delhi: دہلی میں گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 9:02 PM IST

دہلی میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے دارالحکومت میں دن کے وقت ہلکی بارش ہونے اور مطلع ابر آلود رہنے کا اشارہ دیا ہے۔ Maximum temperature in Delhi is 43 degree Celsius.

دہلی میں گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں پیر کے روز گرمی کی لہر جاری رہی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی میں دن کے وقت ہلکی بارش اور ابر آلود رہنے کا اشارہ دیا ہے۔ Delhi Heat Wave To Continue

محکمہ موسمیات نے بلیٹن میں بتایا کہ ہماچل پردیش، راجستھان، ہریانہ، مشرقی اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ دارالحکومت میں لوجیسی صورتحال 15 جون تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8:30 بجے کم سے کم درجہ حرارت 31.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ تھا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پرھیں:

محکمہ کی ہفتہ وار پیشن گوئی کے مطابق جمعرات سے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بدھ اور اتوار کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے گر کر 36 ڈگری سیلسیس تک آسکتا ہے۔ دہلی کی صفدرجنگ آبزرویٹری میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.