نئی دہلی: دہلی کی خصوصی عدالت نے پیر کو ریاستی وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ایم پی/ایم ایل اے کیسز سی بی آئی کے خصوصی جج وکاس دھول نے ستیندر جین اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں میں استغاثہ اور دفاعی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کی درخواست پر مزید سماعت 9 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ Satyendra Jain did not get bail
یہ بھی پڑھیں: Money Laundering Case ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر گیارہ نومبر کو فیصلہ ہوگا
عدالت نے تہاڑ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ 9 نومبرکو مسٹرجین، ویبھو جین اور انکش جین کوورچوئل میڈیم کے ذریعے پیش کیا جائے۔ ستیندر جین کو پرونشن منی لانڈرنگ ایکٹ کے التزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
یو این آئی