ETV Bharat / state

Delhi liquor scam: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی سے سسودیا کے خلاف ثبوت مانگے، سماعت آج - منیش سسودیا کی درخواست ضمانت

عدالت نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر بدھ کو اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اب 28 اپریل کو عدالت ای ڈی کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی بی آئی کیس کی دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے مرکزی جانچ ایجنسی سے ثبوت مانگے۔ اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ Hearing on bail plea of manish sisodia case

دہلی شراب گھوٹالہ
دہلی شراب گھوٹالہ
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 7:55 AM IST

نئی دہلی: بدھ کو راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ میں جیل میں قید سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 28 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ای ڈی معاملے میں عدالت نے 18 اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ دلائل کے دوران ای ڈی نے سسودیا کے خلاف ای میل سے متعلق نئے ثبوت بھی پیش کیے۔ گذشتہ پیر کو ہی عدالت نے ای ڈی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 29 اپریل تک اور سی بی آئی کیس میں 27 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔

ساتھ ہی سی بی آئی کیس میں بھی دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے سی بی آئی کی جانب سے سسودیا کو ضمانت نہ دینے پر اپنے دلائل پیش کیے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں جن پر آپ کو اعتماد ہے تو ہمیں بھی دکھائیں۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت جمعرات کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: Delhi Liquor Scam ای ڈی معاملے میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل، 26 اپریل کو فیصلہ

بحث کے دوران راجو نے کہا کہ سسودیا گواہوں پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس دن انہیں گرفتار کیا گیا، انہوں نے اپنا فون توڑ دیا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس ثبوت ہیں؟ اس پر اے ایس جی نے بتایا کہ سسودیا نے خود جواب میں یہ بات کہی۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ضمانت کے مرحلے میں ہم زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکتے۔ آپ وہ ثبوت دکھا سکتے ہیں جن پر آپ خود انحصار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 20 اپریل کو سماعت کے دوران ضمانت کی درخواست کے حق میں بحث کرتے ہوئے سسودیا کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ سی بی آئی کے پاس سسودیا کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں حراست میں رکھا جا سکے۔ سیسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو اور ای ڈی نے 9 مارچ کو مبینہ شراب گھوٹالہ میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.