مرکزی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ہلکے سمٹمز والے مریضوں کو اینٹی وائرل ڈرگ ریمیڈیسور کی مقدار میں ترمیم کی ہے۔ اب یہ ابتدائی چھ دن سے کم ہوکر صرف پانچ دن ہوگئی ہے۔ کیونکہ وزارت صحت نے کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری کیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق انجکشن کی شکل میں دی جانے والی دوا ریمیڈیسور کو روزانہ ایک دن میں 200 ملی گرام کی مقدار میں ہی دی جانی چاہئے۔ اس کے اگلے چار دن تک روزانہ 100 ملی گرام (کل پانچ دن) جاری رکھنا چاہیے۔
اس دوران وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ حاملہ یا دودھ پلانے والی ماں اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ دوا نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ گردوں کی خرابی اور جگر کے انزائیمز کے مریضوں کو بھی اس دوا کو نہ دینے کا مشورہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں: کورونا علاج کے لئے 'ریمڈیسویر' استعمال کی اجازت
نئے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول میں وزارت نے آگاہ کیا ہے کہ ریمیڈیسور کی مقدار ایک دن کے مطابق ہونی چاہئے۔ پہلے دن 200 ملی گرام اور اگلے چار دن 100 ملی گرام ہی استعمال کیا جائے۔
تازہ ترین پروٹوکول میں وزارت نے کورونا وائرس کے مریضوں پر تفتیشی علاج کے لیے ریمیڈیسور، کنوالیسینٹ پلازما، توسیلیزوماب اور ہائیڈروکسی کلوروکین (ایچ سی کیو) کے استعمال کی وضاحت کی ہے۔