ETV Bharat / state

وزارت صحت کی ہوم آئسولیشن کے لئے نئی ہدایات جاری - ہوم کوارنٹائن

ہوم آئسولشین میں رہنے والے کورونا سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والے شخص اور سبھی قریبی لوگوں کو پروٹوکول کے مطابق ہائیڈروکسی کلوروکوین پروفیلیکسس لینی ہوگی۔

health ministry issues new guidelines for home isolation
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 5:27 PM IST

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بغیر علامات والے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہوم آئسولشین کی نظرثانی شدہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

health ministry issues new guidelines for home isolation
علامتی تصویر

وزارت نے یہ ہدایات جمعہ کے روز جاری کیں، جس کے مطابق کم علامات والے کورونا سے متاثر مریض ہوم آئسولشین میں رہ سکتے ہیں۔ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر انہیں کم علامات یا بغیر علامات کے مریضوں کی حیثیت سے نشان زد کریں گے۔

کینسر کے علاج کے لئے تھیراپی کرا رہے، ایڈز، ٹرانسپلانٹ وغیرہ کے مریض اگرچہ ہوم آئسولشین میں نہیں رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب، پھیپھڑوں، جگر یا گردوں کی بیماری یا بلڈ پریشر سے متعلق بیماریوں کے مریض کورونا سے متاثر ہونے پر ہی، اگر ان کا علاج کررہے ڈاکٹر اس کی اجازت دیں، ہوم آئسولشین میں رہ سکتے ہیں۔

ہوم آئسولشین کے دوران متاثرہ مریض کی مسلسل 24 گھنٹے دیکھ بھال کے لئے کوئی شخص ہونا ضروری ہے اور دیکھ بھال کرنے والے شخص کو مریض کے ہوم آئسولشین کی پوری مدت کے دوران اسپتال سے رابطہ میں رہنا ہوگا۔

ہوم آئسولشین میں رہنے والے کورونا سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والے شخص اور سبھی قریبی لوگوں کو پروٹوکول کے مطابق ہائیڈروکسی کلوروکوین پروفیلیکسس لینی ہوگی۔ اروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اسے وائی فائی یا بلوٹوتھ کے ذریعے ایکٹیو رکھنا ہوگا۔

ہوم آئسولشین میں رہنے والے کورونا سے متاثرہ افراد کو ہر وقت اپنی صحت کی نگرانی کرنے اور اس کے بارے میں باقاعدہ طور پر معلومات ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر کو دینے کے لئے راضی ہونا ہوگا۔

مریض کو ہوم آئسولیشن کے لئے ایک حلف نامہ پُر کرنا ہوگا اور ہوم کوارنٹائن کی تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ہوم آئسولیشن میں رہنے والے مریض علامات شروع ہونے کے دس دن بعد اور مسلسل تین دن بخار نہ آنے پر ڈسچارج سمجھے جائیں گے، لیکن پھر بھی انہیں اس کے سات دن کے بعد تک گھر میں تنہا رہنے اور اپنی صحت کی نگرانی کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ ہوم آئسولیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.