ETV Bharat / state

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: چدمبرم کی درخواست ضمانت مسترد - undefined

دہلی ہائی کورٹ نےآئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی عبوری ضمانت کی درخواست جمعہ کے روز مسترد کر دی-

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: چدمبرم کی درخواست ضمانت مسترد
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 11:39 PM IST

جسٹس سریش کمار كیت نے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے چدمبرم کے صحت کے بارے میں یہ رپورٹ دیئے جانے کے بعد کہ انہیں اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ فیصلہ سنایا-

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے چدمبرم کو جمعرات کے روز بھی راحت نہیں دی اور انہیں 14 دن یعنی 13 نومبر تک کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

جج اجے کمار كهار نے اگرچہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے لیے ایک دن کی حراست بڑھانے کی درخواست قبول نہیں کی سی بی آئی نے میڈیا کمپنی آئی این ایكس میڈیا کے خلاف 15 مئی 2017 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔

الزام ہے کہ آئی این ایكس میڈیا گروپ کو 305 کروڑ روپے کے غیر ملکی فنڈ لینے کے لیے 2007 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے بورڈ کی منظوری دینے میں کئی طرح کی بے ضابطگیاں برتی گئیں۔

کمپنی کو جب یہ منظوری دی گئی تھی، اس وقت پی چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔ سی بی آئی نے چدمبرم کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے 21 اگست کی رات گرفتار کیا تھا۔

سی بی آئی نے چدمبرم کے خلاف 18 اکتوبر کو دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا تھا۔ اس چارج شیٹ میں چدمبرم اور ان کے بیٹے كارتک چدمبرم کے علاوہ سابق میڈیا کاروباری پیٹر مکھرجی اور ان کی سابقہ بیوی اندراني مکھرجی سمیت 13 دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.