ETV Bharat / state

ہرشوردھن نے 'كووڈ -19' سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے منگل کو اتراكھنڈ، ہماچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ میں کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس کے کنٹرول کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہرشوردھن نے 'كووڈ -19' سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 13, 2020, 9:27 AM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر، اتراكھنڈ کے وزیر اعلی تروندر سنگھ راوت، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر کے ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ اس دوران صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے میٹنگ کے آغاز میں کہا کہ '12 مئی تک ملک میں کورونا وائرس کے کل 70،756 مریض ہیں اور ان میں سے 22،455 لوگ اب صحت مند ہو چکے ہیں،اس وبا سے 2293 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،604 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 1538 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ 14 دنوں میں کورونا وائرس کے معاملے دگنا ہونے کی شرح 9.10فیصد تھی لیکن اب اس میں بہتری آئی ہے اور یہ گزشتہ تین دنوں میں 2.12فیصد ہو چکی ہے۔ ملک میں اب اموات کی شرح 2.3 فیصد ہے اور مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح یعنی ریکوری کی شرح74.31فیصد ہو گئی ہے۔

کل تک آئی سی یو میں37۔2فیصد مریض تھے،0۔41فیصد مریض وینٹیلیٹر اور 82۔1فیصد لوگ آکسیجن سپورٹ پر تھے۔ ملک میں اس وقت یومیہ ایک لاکھ ٹسٹ ہو رہے ہیں اور ا س کام میں 347 سرکاری اور 137 پرائیویٹ لیبارٹریز مصروف ہیں۔ اب تک ملک میں کل 17 لاکھ 62 ہزار840 ٹسٹ ہو گئے ہیں اور کل86 ہزار 191نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.