ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا،’’ملک کے سبھی عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی۔
سمندر منتھن کے وقت کارتک کرشنا تریودشی کے دن وشنو جی کے اوتار دھنونتری،’چکتسا وگیان کے وستار ‘کے لئے امرت سے بھرا کلش لے کر نمودار ہوئے تھے۔بھگوان دھنونتری کا کرم ہم سب پر بنا رہے۔‘‘
اس سے پہلے انہوں نے پولیو کے عالمی دن پر پولیو سے آزادی مشن میں شامل ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا تھا کہ یہ پوری انسانیت کےلئے تاریخی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا،’’یہ میرے لئے صحیح معنی میں دیوالی منانے کی بڑی وجہ ہے کہ دنیا کو ’وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ تھری‘سے بھی نجات مل گئی ہے۔پولیو کے عالمی دن پر آئی اس بےمثال خبر کےلئے سبھی کو مبارکباد۔‘