وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے، جہاں ایئر پورٹ پر ان کی ہم منصب شیخ حسینہ نے ان کا استقبال کیا۔ کووڈ۔ 19 وبائی امراض کے آغاز کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی سفر کے دوران وہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کئی تقاریب میں حصہ لیں گے۔ اس دوروان بنگلہ دیش میں وزیر اعظم نے وار میموریل کے بعد بھارتی برادری سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی سکیورٹی کے مدنظر خاص طور پر تیار بوئنگ 777 پر سوار ہو کر وزیر اعظم مودی ڈھاکہ پہنچے۔
وزیر اعظم مودی کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے سلامی دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے۔ مودی جمعہ کو صبح نئی دہلی سے ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوئے جہاں پر وہ بنگلہ دیش کے قیام کے 50 برس مکمل ہونے پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم مودی گوپال گنج ضلع کے تنگی پاڑا میں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی یادگار کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ اس جگہ کا دورہ کرنے والے پہلے ممتاز بھارتی شخص ہوں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ کورونا وبا کے آغاز کے بعد میرا پہلا غیرملکی دورہ، ہمسایہ ملک کا ہوگا، جس کے ساتھ بھارت کے گہرے ثقافتی، لسانی اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بانی بنگلہ دیش شیخ مجیب الرحمن کے یوم پیدائش کے موقع پر جمعہ کو نیشنل ڈے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وہ شرکت کریں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بنگلہ بندھو گزشتہ صدی کے قدآور رہنما تھے جن کے نظریات نے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے، میں ان کی سمادھی پر جانے کا منتظر ہوں۔'
وزیر اعظم نریندر مودی 26 اور 27 مارچ کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ بنگلہ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی پیدائش کے 100 سال مکمل ہونے کی اختتامی تقریب اور پاکستان سے اس کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب میں حصہ لیں گے۔