گذشتہ روز رکن پارلیمان ادت راج نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ' امت شاہ جی، میں مسلسل سے آپ سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے آپ کو ایس ایم ایس بھی ارسال کیا۔ میں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات کرنے کی کوشش کی۔ منوج تیواری کہہ رہے ہیں کہ مجھے ٹکٹ ملے گی۔ میں نے نرملا سیتارمن سے بھی بات کرنے کی کوشش کی۔ میں نے ارون جیٹلی سے بھی درخواست کی۔'
واضح رہے کہ سنہ 2014 میں راج نے عام آدمی پارٹی کی امیدوار راکھی برلا کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ' میں نے اپنی پارٹی بی جے پی میں ضم کر دی۔ میرے حامی ٹکٹ کے تعلق سے بے چین ہیں۔ میرے نام کا شمال مغربی دہلی کی سیٹ سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ میرے حامیوں نے شام میں چار بجے تک انتظار کرنے کو کہا ہے۔'
انہوں نے دیگر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ' میں توقع کرتا ہوں کہ بی جے پی دلتوں کے ساتھ دھوکہ نہیں کرے گی۔'
دہلی کی سات پارلیمانی سیٹ پر 12 مئی کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔