ETV Bharat / state

Hajj 2022: دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : May 18, 2022, 11:01 PM IST

Updated : May 20, 2022, 10:37 PM IST

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، آج کے تربیتی پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد، سید شاداب حسین رضوی اشرفی صاحب، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ کثیر تعداد میں عازمین حج موجود تھے۔ Training Camp for Hajj Pilgrimage Held in Delhi

دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دہلی سے منتخب شدہ عازمین حج برائے حج2022کے لیے تربیتی کیمپ جاری ہیں۔ یہ تربیتی کیمپ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل آصف علی روڈ نئی دہلی میں لگائے جا رہے ہیں۔ آج تیسرے دن کے کیمپ میں پرانی دہلی و مشرقی دہلی کے عازمین حج کو تربیت دی گئی۔ آج کے تربیتی پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد، سید شاداب حسین رضوی اشرفی صاحب، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ کثیر تعداد میں عازمین حج موجود تھے۔ Training Camp for Hajj Pilgrimage Held in Delhi

آج کے تربیتی پروگرام میں حکومت دہلی کے وزیر خوراک و رسد عمران حسین، چیئرمین دہلی اقلیتی کمیشن ذاکر خان، اردو اکیڈمی کے نائب صدر حاجی تاج محمد، اسلامی ریپبلک ایران کے کلچرل ہاوس کے کاونسل محمد علی ربانی، حلقہ مٹیا محل کے میونسپل کے کونسلر آل محمد اقبال، اجمیری گیٹ کے میونسپل کونسلر راکیش کمار، سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی، رضاکار صدر حاجی محمد ادریس و اسعد میاں موجود تھے۔ مختار احمد نے معزز مہمانان کا پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے دے کر استقبال کیا۔

وہیں عمران حسین نے منتخب عازمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ دو سال بعد بھارتی عازمین حج حرمین شریفین پہنچ کر فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔ انہوں نے عازمین حج سے ملک میں امن و سلامتی خوشحالی و ترقی کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کم وقت ہونے کے باوجود حکومت دہلی کی جانب سے ہم بہترین انتظامات کریں گے و عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائیں گے۔

چیئر مین مختار احمد نے کہا کہ عمران حسین صاحب و دیگرمہمانوں کا اس ٹریننگ کیمپ میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہلی کی عوام دوست حکومت سبھی کے لیے فکر مند ہے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام خصوصی مہمانان کا پروگرام میں شامل ہونے کے لیے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سبھی کا تعاون اسی طرح ملتا رہے گا اور ہم سب مل کر حکومت دہلی کے تعاون سے عازمین حج کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لیے پرعزم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2022: انیس عازمین حج نے سفر حج کی درخواستیں واپس لی

Last Updated : May 20, 2022, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.