ETV Bharat / state

Hajj Pilgrims From Delhi: حج 2022 کے لیے دہلی میں عازمین کی قرعہ اندازی مکمل، 835 افراد منتخب - منتخب عازمین کی لسٹ جاری

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دہلی کو کل ملا کر 835 سیٹوں کا کوٹہ ملا ہے، جس کی قرعہ اندازی آج کر لی گئی ہے اور منتخب عازمین کی لسٹ جاری کی جا چکی ہے۔ Hajj Pilgrims From Delhi

حج 2022 کے لیے دہلی میں عازمین کی قرعہ اندازی مکمل، 835 کا نام منتخب

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 10:42 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں قرعہ اندازی براۓ حج 2022ء کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس قرعہ اندازی کے ذریعہ دہلی کے 835 عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ تمام منتخب عازمین کو 6 مئی تک 81 ہزار روپے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ، اور سفید بیک گراونڈ میں ایک پاسپورٹ سائز فوٹو جمعہ کرانا ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین نے منتخب عازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دو سال کے انتظار کے بعد بھارتی عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین میں حاضری کی سعادت حاصل ہوگی۔ Hajj Pilgrims From Delhi

انہوں نے ساتھ ہی اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کا نام قرعہ اندازی میں آیا ہے ان کے لیے یہ خدا کی طرف سے عید کا تحفہ ہے اور ان کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی کے تعاون سے ہم عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائیں گے۔ وہیں اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگز یکٹوآ فیسر جاوید عالم خان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دہلی کو کل ملا کر 835 سیٹوں کا کوٹہ ملا ہے، جس کی قرعہ اندازی آج کر لی گئی ہے اور منتخب عازمین کی لسٹ جاری کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عازمین حج کو جلدی ٹریننگ دی جائے گی اور اس کے لیے ہمارے 13 ڈسٹرکٹ ٹرینر عازمین کو تربیت دیں گے۔ تمام عازمین کے لیے اس ٹرینگ کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں حاجیوں کی دیکھ بھال کے لیے 5 خادم الحجاج بھی بھیجیں جائیں گے جو وہاں دہلی کے عازمین حج کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مزید سیٹوں کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کو مکتوب بھیجا ہے۔ اگر بعد میں دہلی کو کچھ اور سیٹیں مل جاتی ہیں تو اس کے لیے ایک خادم الحجاج ویٹنگ لسٹ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 مئی 2022 سے فلائٹ شروع ہونے کی امید ہے۔ فلائٹ کی تاریخ حاصل ہوتے ہی ہم دہلی کے تمام عازمین حج کو مطلع کریں گے۔اس قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین مختار احمد نے کی ، اس تقریب میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران عبدالواجد خان، ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان و ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی موجود تھے۔ سابقہ برسوں کی طرح یہ قرعہ اندازی بھی آن لائن تھی اور چیرمین و ممبران نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر آن لائن قرعہ اندازی کی شروعات کی۔

اس موقع پر ممبر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی عبدالواحد خان نے عازمین حج کومبارکباد دی اور کہا کہ عازمین حج کی کسی بھی پریشانی کو دور کرنے کے لیے میں حاضر ہوں ۔ ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی نے بھی منتخب عازمین حج کومبارکباد دی اور عازمین حج سے کہا کہ جب حرمین شریفین پر حاضری ہو تب پوری امت مسلمہ اور بھارت میں امن وسکون وترقی کے لیے دعاء کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.