ETV Bharat / state

آتشی کے خلاف پرچے تقسیم کرنا ایک سنگین سازش: گمبھیر - گوتم گمبھیر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار گوتم گمبھیر نے عام آدمی پارٹی امیدوار آتشی مارلنا کے خلاف ’قابل اعتراض‘ پرچے چھپوانے کے الزامات سے صاف انکار کرتے ہوئے اسے انتخابات جیتنے کی سازش قرار دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار گوتم گمبھیر
author img

By

Published : May 10, 2019, 12:20 AM IST

گمبھیر نے اس بارے میں عام آدمی پارٹی کے الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے اور الزام لگایا کہ اس صورت میں آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’میں خاتون کو بدنام کرنے کی مسٹر کیجریوال کی حرکت کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ سب وہ صرف الیکشن جیتنے کے لئے کر رہے ہیں۔ آپ وزیر اعلی ہیں اور عام آدمی پارٹی کی سوچ کو درست کرنے کے لئے ’جھاڑو‘ کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

کیجریوال اور محترمہ آتشی کو چیلنج کرتے ہوئے گمبھیر نے انہیں یہ ثابت کرنے کو کہا۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ 'اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ متنازعہ پرچے انہوں نے جاری كروايے ہیں تو وہ اپنی امیدواری واپس لے لیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر وہ دونوں غلط ثابت ہوئے تو کیا وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لیں گے'؟

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.