ETV Bharat / state

جب تک مودی ہیں تب تک ہی سیاست میں سرگرم ہوں: گری راج

author img

By

Published : Sep 24, 2019, 10:11 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:38 PM IST

بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کو پوراکرنے کے لیےوہ سیاست میں آئے تھے۔

جب تک مودی ہیں تب تک ہی سیاست میں سرگرم ہوں: گری راج

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فائر برانڈ رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج یہ کہہ کر ہر کسی کوحیرت میں ڈال دیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دوسری مدت کارختم ہونے کے ساتھ ہی ان کی (مسٹر سنگھ) سیاسی اننگ کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

مسٹر سنگھ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ محض رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ اور ویزبننے کے مقصد سے ہی سیاست میں نہیں آئے تھے بلکہ سیاست میں آنے کا مقصد جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کو پورا کرنا تھا۔ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کا اہتمام کیا جانا مسٹر مکھرجی کے نظریہ کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں اس لیے آئے تھے کہ دفعہ 370 کو ختم کرایا جائے اور وزیر اعظم نریند رمودی نے اسے اپنی دوسری مدت کار کے 100 دنوں کے اندر ہی ختم کر کے ایک تاریخی کام کیا ہے۔ یہ قدم مسٹر مکھرجی کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کا مقصد بھی پورا ہوگیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.