ETV Bharat / state

Kharge on Inflation حکومت کو مہنگائی پر آر بی آئی کی رپورٹ کا جواب دینا چاہئے: کھڑگے

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 5:34 PM IST

کھڑگے نے کہا کہ حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ مہنگائی نظر نہیں آ رہی ہے اور حکومت بھی مہنگائی کے سلسلے میں بہانے بناتی رہی۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ حکومت آسمان چھوتی مہنگائی پر پردہ ڈالنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بناتی رہی ہے، لیکن اب خود ریزرو بینک نے مہنگائی کے تعلق سے جو ردعمل دیا ہے اس پر مودی حکومت کو جواب دینا چاہیے۔

کھڑگے نے کہا کہ حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ مہنگائی نظر نہیں آ رہی ہے اور حکومت بھی مہنگائی کے سلسلے میں بہانے بناتی رہی ہے، لیکن اب حکومت کو بتانا چاہیے کہ کیا مہنگائی کے تعلق سے ریزرو بینک کا تبصرہ بھی درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت ختم کرنے کی بی جے پی کی سازش ناکام کریں گے: کانگریس

کھڑگے نے کہا ’’جب کانگریس پارٹی کہتی ہے کہ مہنگائی ہے... تو مودی جی کے وزراء کہتے ہیں کہ - ’مہنگائی دکھتی نہیں ہے‘، عوام کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے... تو مودی حکومت کی سپلائی، موسم، جنگ سب بہانے بناتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی بحث و مباحثہ کے معیار کو بڑھانا ضروری: کھڑگے

انہوں نے کہا ’’اب تو خود حکومت ہند کا آر بی آئی کہہ رہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کم خرچ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے فروخت میں کمی آئی ہے اور نجی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ ہماری معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔بتایئے نریندر مودی جی آپ آر بی آئی کی اس رپورٹ پر کیا جواب دیں گے؟ اچھے دن ناممکن نہیں!

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.