ETV Bharat / state

کوویڈ ویکسین معاملہ پر ’یو ٹرن‘ کا مودی حکومت پر الزام - کوویڈ ویکسین

کانگریس نے آج مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’یو ٹرن سرکار‘ سے تعبیر کیا اور وزارت صحت کے بیان کا حوالہ جس میں کہا گیا کہ ہر فرد کو کوویڈ ویکسین کی ضرورت نہیں ہے پر وضاحت طلب کی۔

Govt making 'U-turn' on PM's assurance that every citizen will get COVID vaccine: Congress
کوویڈ ویکسین معاملہ پر ’یو ٹرن‘ کا مودی حکومت پر الزام
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 1:57 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے کہا کہ ’ایک طرف وزیراعظم تمام بھارتیوں کو کوویڈ سے بچاؤ کےلیے ٹیکہ لگانے کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے بیان دیا جاتا ہے کہ تمام بھارتیوں کو وبا سے بچاؤ کےلیے ٹیکہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

Govt making 'U-turn' on PM's assurance that every citizen will get COVID vaccine: Congress
کوویڈ ویکسین معاملہ پر ’یو ٹرن‘ کا مودی حکومت پر الزام

کانگریس نے ٹوئیٹ کیا کہ ’وزارت صحت کی جانب کہا جارہا ہے کہ سارے ملک میں کورونا ویکسین نہیں دیا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم کا اعلان ’جملہ‘ میں تبدیل ہوگیا ہے‘۔

اپوزیشن پارٹی جانب سے سوال کیاگیا کہ ’کیا بھارت کے عوام کو اس سلسلہ میں کچھ وضاحت دی جاسکتی ہے؟ کیا انہیں کوئی ویکسین مل رہی ہے یا ویکسین لینے کے معاملہ میں انہیں آتما نربھر ہونا پڑے گا‘۔

کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر ’یوٹرن سرکار‘ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم نے ہر بھارتی کو کوویڈ ویکسین دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن کچھ دن بعد وزارت صحت نے وضاحت کی کہ حکومت نے کبھی بھی تمام شہریوں کو ٹیکے لگانے کی بات نہیں کہی‘۔

وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے گذشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’وائرس کی منتقلی کے سلسلہ توڑنے کےلیے ملک کے تمام لوگوں کو ویکسین دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’حکومت نے کبھی بھی تمام شہریوں کو ٹیکہ لگانے کی بات نہیں کہی تھی‘۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی پورے ملک میں قطرے پانے کے باتے میں بات نہیں کی‘۔ راجیش بھوشن نے کہا کہ ہمیں صرف حقائق کی بنیاد پر سائنسی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس کا تجزیہ کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.