ڈاکٹر ہرش وردھن نے ’ انڈیا ٹی بی کانفرنس‘ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریپڈ مالیکیولر ٹیسٹ کے ذریعے مفت جانچ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ ساتھ ہی ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج ، معیاری ادویات ، مالی اور غذائیت سے متعلق امداد اور غیر سرکاری تنظیموں اور نجی شعبے کی شرکت سے اس کوشش کو مزید تیز کرنے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے بھی پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ٹی بی سے مبرا دنیا کی اس مہم میں ہندوستان کو قائد کے کردار میں کھڑ ا کرتی ہے۔ ٹی بی کے خاتمے کا ہدف 2025 سے پہلے حاصل کرنے کے لئے ’نیشنل ٹی بی ایلی مینیشن پروگرام(این ٹی ای پی) کے تحت ایک اہم حکمت عملی ، نیشنل اسٹریٹجک پلان (این ایس پی) کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ این ایس پی کےٹھوس حکمت عملی تیار کر نے اور وسائل کے منظم استعمال میں مدد ملی ،جس سے ٹی بی کے معاملات میں مستقل کمی واقع ہوئی۔ ساتھ ہی ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کی شرح اموات بھی کم ہورہی ہے۔
این ٹی ای پی نے نجی شعبے کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے ، قومی ، ریاستی اور ضلعی سطح پر ٹی بی فورم کے ذریعہ کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط کرنے اور طبی نظام میں ہر سطح پر ٹی بی خدمات کو مربوط کر نے کے لئے پیشنٹ پرووائیڈر سپورٹ ایجنسیز ( پی پی ایس اے ) کے معاہدوں جیسے کئی کاموں کی شروعات کی ہے ۔ اس میں آیوشمان بھارت - ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر شامل ہیں جو ٹی بی کو بنیادی طبی دیکھ بھال کا لازمی جزو بنا رہے ہیں ۔