ETV Bharat / state

حکومت کا نیا اقتصادی پیکیج ایک ڈھکوسلہ: راہل گاندھی - rahul gandhi twitter news

کورونا وائرس کی وبا سے تباہ حال معیشت کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔

حکومت کا نیا اقتصادی پیکیج ایک ڈھکوسلہ: راہل گاندھی

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 12:38 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے کورونا وائرس سے متاثر اور ہیلتھ سے متعلق سیکٹر کے لیے پیر کے روز اعلان کردہ معاشی پیکیج کو ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔'

راہل گاندھی کا ٹوئٹ
راہل گاندھی کا ٹوئٹ

راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ 'وزیر خزانہ کے 'معاشی پیکیج' کو کوئی بھی کنبہ اپنے رہنے، کھانے، دوا، بچے کی اسکول فیس پر خرچ نہیں کرسکتا، یہ پیکیج نہیں ایک ڈھکوسلہ ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'مودی حکومت نے ٹیکس وصولی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے'

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تباہ حال معیشت کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا، جس میں کورونا متاثرہ علاقے کے لئے 1.1 لاکھ کروڑ روپیے کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم اور صحت کے شعبے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپیے سمیت دیگر کئی شعبوں کے لیے اقتصادی پیکیج کس اعلان کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.