ETV Bharat / state

River Linking Project حکومت ندی جوڑو پروجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہے، شیخاوت

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 1:56 PM IST

جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ مرکزی حکومت ندی جوڑو پروجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور سیلاب کی وجہ سے ندیوں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پرریاستوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ Shekhawat on River Linking Project

حکومت ندی جوڑو پروجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہے، شیخاوت

نئی دہلی: جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعرات کو کہا کہ مرکزی حکومت ندی جوڑو پروجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور سیلاب کی وجہ سے ندیوں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پرریاستوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخاوت نے کہا کہ ندی جوڑو پروجیکٹ پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس معاملے میں اتر پردیش حکومت نے سب سے پہلے مرکز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کین بیتوا پروجیکٹ کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پروجیکٹوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کو مقررہ معیار سے زیادہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ Shekhawat on River Linking Project

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے ساتھ ندی جوڑو اسکیم کے لئے مسلسل بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ کئی بار ریاستوں اور مرکز کے درمیان کئی مسائل پر اختلاف ہوتا ہے، لیکن یہ مسائل ملک، ریاست اور عوام کے مفاد میں مل کر حل کیے جاتے ہیں۔ مغربی بنگال کے مالدہ اور مرشد آباد میں دریا کے کٹاؤ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا بحران ہے اور مرکز اس سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کو مسلسل مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستوں سے جو تجاویز آتی ہیں ان پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کی مسلسل مدد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mamata Banerjee Letter ممتا بنرجی نے گنگا ندی میں کٹاؤ سے متعلق پی ایم مودی کو مکتوب لکھا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.