ETV Bharat / state

'حکومت غریبوں کے لیے نیائے یوجنا شروع کرے' - Government should start new schemes

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں میں کورونا نے ملک کو برباد کردیا ہے اور غریب تباہ ہوگئے ہیں اس لیے حکومت کو غریبوں کی مدد کے لیے 'نیائے یوجنا' شروع کرنی چاہیے۔

'حکومت غریبوں کے لیے نیائے یوجنا شروع کرے'

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:25 PM IST

راہل گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ گزشتہ تین مہینوں میں کورونا نے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے عوام کو زبردست چوٹ پہنچائی ہے جس سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان غریبوں، مزدوروں، درمیانی طبقہ اور نوکری پیشہ لوگوں کو ہوا ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ان حالات سے نپٹنے کے لیے انہوں نے حکومت کو ’نیائے‘ جیسی ایک اسکیم نافذ کرنے اور اسے کم از کم چھ مہینہ کے لیے چلانے اور ہر غریب کنبہ کے بینک اکاونٹ میں 7,500روپے مہینہ ڈالنے جیسے تین چار مشورے دے، لیکن حکومت نے منع کردیا۔ ایک بار نہیں تین چار بار منع کیا اور پیسوں کا نہ ہونا اس کی وجہ بتائی۔

راہل گاندھی نے کہاکہ گزشتہ تین مہینوں میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور 22بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئی ہے۔ پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تین لاکھ کروڑ روپے حکومت کے پاس ہیں، تو نریندر مودی ’نیائے‘ یوجنا جیسی اسکیم نافذ کیجئے، چھ مہینہ کے لیے چلایئے اور ہر غریب کنبہ کو 7,500روپے مہینہ دیجیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.