ETV Bharat / state

Kejriwal on Schools دہلی میں 80 فیصد سرکاری اسکول، پرائیویٹ اسکولوں سے بھی بہتر، کیجریوال

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے سرکاری اسکولوں کی حالت بہت خراب تھی۔ اسکول خیموں میں چلتے تھے۔ اسکول کی دیواریں نہیں تھیں۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال
وزیر اعلی اروند کیجریوال
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 7:58 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اب دہلی کے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے اسکولوں میں تعلیم اچھی ہوگئی ہے اور کم از کم 80 فیصد سرکاری اسکول، نجی اسکولوں سے بہترہوگئے ہیں۔

کیجریوال نے پیر کو بادلی اسمبلی حلقہ کے لباس پور میں اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کو روکتے رہے اور ہم دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرتے رہے۔ لباس پور گاؤں میں آج اسکول کی شاندار عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ سرکاری اسکول کسی بھی پرائیویٹ اسکول سے بہتر اور شاندار ہے۔ جدید کلاس روم سے لے کر لائبریری تک جدید اور عالمی معیار کی سہولیات نظر آئیں گی۔ ہم صاف نیت اور لگن کے ساتھ عوام کے لیے کام کرتے ہیں، اسی لیے ہم تمام تر رکاوٹوں کے بعد بھی عوام کے لیے یہ سب کچھ کر پا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے سرکاری اسکولوں کی حالت بہت خراب تھی۔ اسکول خیموں میں چلتے تھے۔ اسکول کی دیواریں نہیں تھیں۔ کلاس میں پنکھے نہیں تھے، بیت الخلا اور پانی کی سہولت بھی نہیں ہوتی تھی۔ بچے ایک یا دو گھنٹے اسکول میں رہتے تھے اور پھر گھر واپس چلے جاتے تھے۔ اسکول میں پڑھائی بھی نہیں ہوتی تھی۔ ایک غریب آدمی بڑی مجبوری میں اپنے بچے کو سرکاری اسکول بھیجتا تھا۔ دہلی میں امیروں کے بچے پرائیویٹ اسکول جاتے تھے اور غریبوں کے بچے سرکاری اسکولوں میںؤ۔ ہماری حکومت نے دہلی میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کیا ہے۔ اب سرکاری اسکول بھی پرائیویٹ اسکولوں کی طرح اچھے ہو گئے ہیں۔ ہمارے سرکاری اسکولوں سے اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی جل بورڈ جولائی سے پانی کی سپلائی کی مرکزی نگرانی شروع کرے گا: کیجریوال

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کا کریڈٹ میرے 60,000 اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے مل کر دہلی کے تعلیمی انقلاب میں کمال کیا ہے۔ دہلی میں صرف نظام بدلا اور اب ایک ایماندار حکومت آگئی ہے۔ اگر حکومت ایماندار ہو، وزیر اعلیٰ، وزراء اور ایم ایل اے ایماندار ہوں تو نظام بدل جاتا ہے۔ اب دہلی میں ایک ایماندار حکومت ہے، اس لیے پورا نظام بدل گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.