اس بات چیت میں راجیہ سبھا کے رکن سید ناصر حسین نے بتایا کہ، 'رزعی بل کو تاناشاہی طریقہ سے پاس کرایا گیا، جب اس کے خلاف حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے اعتراض کیا تو انہیں مارشل کی مدد سے باہر نکال دیا گیا۔'
انہوں نے بتایا کہ، 'ہماری مانگ تھی کہ ووٹنگ کرائی جائے، لیکن ایوان میں ووٹنگ کرائے بغیر ہی اس بل کو پاس کر دیا گیا جو کہ ایوان کے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی تھی۔ اتنا ہی نہیں اس کے بعد حزب اختلاف کے لیڈران کے خلاف بھی بدتمیزی کی گئی، جس سے ایوان کا ماحول خراب ہوا۔'
مزید پڑھیں:
بھوپال: زراعتی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج
سید ناصر حسین نے بتایا کہ، '20 سیاسی جماعتیں اس بل کی مخالفت کر رہی تھی۔ اس کا مطلب صاف تھا کہ یہ بل ووٹنگ میں پاس نہیں ہو سکتا تھا، اس لیے اس پر ووٹنگ کرائے بغیر ہی پاس کیا جانا تھا اور وہی انہوں نے کیا۔'