ETV Bharat / state

'حکومت مہاجر مزدوروں کا مذاق اڑا رہی ہے' - کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی کی خبر

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے مہاجر مزدوروں کو گھر واپس لوٹنے کا جو حکم جاری کیا ہے وہ اندھیرے میں تیر چلانے جیسا ہے، جس میں حکومت کو نہیں معلوم کہ کتنے لوگ اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں اور ان کی واپسی کے لیے کتنی گاڑیاں درکار ہوں گی۔

abhishek manu singhvi
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی
author img

By

Published : May 1, 2020, 8:14 PM IST

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے تقریباً 40 دن بعد حکومت نے مہاجر مزدوروں کو گھر واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن وہ بھی آدھا ادھورا اور اس میں مزدوروں کے گھر واپس آنے کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہے۔ حکومت نہیں جانتی کہ کہاں اور کتنے مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور کتنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، ان کے لیے کوئی نظام سیاسی طور پر نہیں بنایا گیا ہے۔

abhishek manu singhvi
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی

انہوں نے کہا کہ 40 سے 45 لاکھ تارکین وطن مزدور اکیلے بہار اور اترپردیش سے تمل ناڈو، تلنگانہ، مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں ہیں۔

راجستھان حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں ڈھائی لاکھ مزدور ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں چار لاکھ، اڈیشہ میں سات لاکھ اور آسام کے ڈیڑھ لاکھ تارکین وطن مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ اس ساری صورتحال کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے پاس تارکین وطن مزدوروں کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.