ETV Bharat / state

حکومت پارلیمنٹ اور عوام دونوں کو گمراہ کر رہی ہے: کانگریس

کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے پارلیمنٹ میں وزارت داخلہ کے ذریعہ دیے گئے 'ملک میں این آر سی نافذ کرنے کا منصوبہ نہیں ہے' کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کنفیوز ہے اور وہ پارلیمنٹ اور عوام دونوں کو گمراہ کررہی ہے۔

حکومت پارلیمنٹ اور عوام دونوں کو گمراہ کر رہی ہے
حکومت پارلیمنٹ اور عوام دونوں کو گمراہ کر رہی ہے
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 4:14 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:56 AM IST

کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واضح کرے کے ملک میں این آر سی نافذ کیا جائے گا یا نہیں ۔

کانگریسی ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ کہنا کہ انہوں نے این آر سی نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے یا اس پر غور نہیں کیا ہے، حکومت کا یہ جواب سمجھ سے بالاتر ہے۔

میم افضل نے مزید کہا کہ اس حکومت پر اعتماد کرنا ناممکن ہے، یہ جھوٹ بولنے اور اپنا موقف بدلنے میں ماہر ہے۔ یہ کل کیا کریں گے اس کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے۔اس حکومت کو پارلیمنٹ میں وضاحت کرنا چاہئے کہ اب این آر سی پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ پوچھے گئے سوال پر کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے کو بی جے پی کے ذریعہ بدنام کرنے کی کوششوں کے درمیان کانگریس شاہین باغ کے ساتھ کھڑے ہونے سے گریز کیوں کررہی ہے، اس کے جواب میں میم افضل نے کہا کہ ہم شاہین باغ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں یہ الگ بات ہے لیکن ہم خود اس قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل کے ساتھ بات چیت

میم افضل سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران شاہین باغ اور سلیم پور کے مظاہرین کا ذکر کیا اور ان مظاہروں کو ملک کو توڑنے کی سازش قرار دی، اس پر میم افضل نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ دہلی میں پولرائزیشن کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس میں خود وزیر اعظم شامل ہیں اور یہ افسوسناک بات ہے۔"

میم افضل نے مزید کہا کہ بی جے پی شاہین باغ کے نام پر عوام کو پولرائز کر لے لیکن انہیں اس سے کوئی انتخابی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

Intro:سی اے اے - این آر سی

"حکومت پارلیمنٹ اور عوام دونوں کو گمراہ کر رہی ہے"

وزارت داخلہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں دئے گئے اس بیان " ملک گیر این آر سی کا منصوبہ نہیں" نے ایک بار پھر سیاسی سطح پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے، کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے حکومت کو "کنفیوز" قرار دیتے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ اور عوام دونوں کو گمراہ کر رہی ہے۔

Body:کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت صاف بتائے کہ این آر سی آئے گا یا نہیں؟ یہ کہنا کہ این آر سی لانے کا منصوبہ نہیں، یا اس پر غور نہیں کیا، یہ کوئی جواب نہیں ہے۔"

میم افضل نے مزید کہا کہ اس حکومت پر بھروسہ کرنا ناممکن ہے، یہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہے، یہ موقف بدلنے میں ماہر ہے، یہ کل کیا کریں گے کچھ نہیں پتہ ہے، اس حکومت کو پارلیمنٹ میں یہ وضاحت کرنا چاہئے کہ اب این آر سی پر کوئی بات نہیں ہوگی۔"

" کانگریس خود مظاہرہ کر رہی ہے "

بی جے پی کی اعلی قیادت کے ذریعہ شہریت قانون کے خلاف جاری مظاہرہ کی سب سے بڑی علامت شاہین باغ کو بدنام کرنے کی کوششوں کے درمیان کانگریس نے شاہین باغ کے ساتھ کھڑے ہونے سے گریز کیا، اس تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میم افضل نے کہا کہ ہم شاہین باغ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں، ہم تو خود اس قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔"

"وزیر اعظم پولرائز کر رہے ہیں"

دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندررمودی نے شاہین باغ اور سیلم پور کے مظاہرین کا ذکر کیا اور ان مظاہروں کو ملک کو توڑنے کی سازش قرار دی، جس پر میم افضل نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ دہلی میں پولرائزیشن کی کوشش ہورہی ہے، جس میں خود وزیر اعظم شامل ہیں اور یہ افسوس کی بات ہے۔"

"شاہین باغ سے انتخابی فائدہ نہیں"

میم افضل نے کہا کہ بی جے پی شاہین باغ کے نام پر جتنا بھی پولرائز کر لے، اسے کوئی انتخابی فائدہ نہیں ہوگا۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.