ETV Bharat / state

ملک میں اتحاد اور سالمیت کے لیے ایوارڈ - highest civilian award

مرکزی حکومت نے بھارت کے لیے اتحاد اور سالمیت کے شعبے میں خصوصی تعاون کے لیے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر اعلی شہری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملک میں اتحاداور سالمیت کے لیے ایوارڈ
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 6:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:04 AM IST

حکومت ہند نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر اعلی ٰ ترین سویلین ایوارڈ قائم کیا ہے۔

یہ ایوارڈ ہندوستان کی یکجہتی اور اتحاد کے لئے خدمات انجام دینے پر دیا جائے گا۔

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے 20 ستمبر 2019 کو سردار پٹیل نیشنل یونیٹی ایوارڈ قائم کرنے کے لئے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ایوارڈ قومی اتحاد اور یکجہتی کے کاز کو فروغ دینے کے لئے دیا جائے گا۔ ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کی قدروں کو مضبوط کرے گا۔

اس ایوارڈ میں قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی سالگرہ یعنی قومی اتحاد کے دن کے موقع پر کیا جائے گا۔
صدر جمہوریہ ہندسند کے ساتھ ایوارڈ عطا کریں گے اور ان کے ذریعے یہ ایوارڈ راشٹر پتی بھون میں منعقد ہونے والی پدم ایوارڈ پرزینٹیشن تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ذریعے ایک ایوارڈ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں کابینہ سکریٹری ، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ، صدر کے سکریٹری ، داخلہ سکریٹری شامل ہوں گے۔

کمیٹی ان سب کی حیثیت ممبر کے طور پر ہوگی، جب کہ وزیراعظم کے ذریعے تین یا چار ممتاز افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ایک میڈل اور ایک توصیف نامے پر مشتمل ہوگا۔ اس ایوارڈ میں نقد انعام منسلک نہیں ہوگا۔ ایک سال میں تین سے زیادہ ایوارڈ نہیں دیئے جائیں گے اور یہ ایوارڈ کچھ مخصوص اور انتہائی مستحق معاملوں کو چھوڑ کر بعد از مرگ نہیں عطا کیا جائے گا۔

ہندوستان میں قائم کوئی بھی ہندوستانی شہری ، ادارہ یا تنظیم ایسے کسی بھی فرد کو نامزد کرسکے گی، جس کے نام پر یہ کمیٹی ایوارڈ دینے کے لئے غور کرسکتی ہے۔

افراد خود اپنے طور پر بھی نام تجویز کرسکتے ہیں۔ ریاستی سرکاریں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اور حکومت ہند کی وزارتیں بھی ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں بھیج سکتی ہیں۔
نامزدگیاں ہر سال طلب کی جائیں گی۔ درخواستیں مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ڈیز ائن کی گئی ویب سائٹ پر آن لائن داخل کرنا ہوں گی۔ سبھی شہری اس ایوارڈ کے لئے مستحق ہوں گے ، چاہئے وہ کسی بھی مذہب سے ہوں، کسی بھی ذات کے ہوں ، کوئی بھی پیشہ ہو، یا کسی بھی عمر کے ہوں، اس کے علاوہ کہیں بھی پیدا ہوئے ہوں، یا ان کا تعلق کسی بھی صنف سے ہو۔

بھارت کے شہری اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس میں تمام مذہب، عمر، جنس، ادارہ اور ہر پیشے کے لوگ ایوارڈ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی ملک کے اتحاد کے لیے اس ایوارڈ کی تقسیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پولیس اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس کے سالانہ تقریب میں کیا۔ یہ سالانہ تقریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجمسے کے قریب گجرات کے ضلع نرمدا کے کیوریا میں منعقد کی گئی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ کو دینے کا ارادہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.