ETV Bharat / state

Abduction of Indians in Kenya بھارتی شہریوں کے اغوا کے سلسلے میں حکومت کینیا کے رابطے میں ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کینیا میں دو بھارتی شہریوں کے اغوا کے واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ وزارت اس معاملے کے تعلق سے کینیا حکومت کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔' India Reacts Over Abduction Of Indians In Kenya

بھارتی شہریوں کے اغوا کے سلسلے میں حکومت کینیا کے رابطے میں ہیں

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 6:58 AM IST

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے کینیا میں دو بھارتی شہریوں کے اغوا اور ان کا پتہ نہ چل پانے کے واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اس معاملے کے تعلق سے کینیا حکومت کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس واقعے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا یہ اغوا جن حالات میں ہوا اور اس کے بعد اغوا ہونے والوں کے بارے میں اطلاع نہیں مل پانا بہت زیادہ تشویشناک ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے اچھی طرح سے چھان بین کیجائے گی۔ Arindam Bagchi on Abduction of Indians

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اس معاملے سے متعلق پیش رفت کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم لاپتہ ہندوستانی شہریوں محمد سید شامی قدوائی اور ذوالفقار احمد خان کا سراغ لگانے کے لیے کینیا کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیروبی میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نمگیا سی کھمپا نے پیر کو صدر ولیم ساموئی روتو سے ملاقات کی، اس معاملے میں ہندوستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا اور تحقیقات جلد کئے جانے پر زور دیا۔ اس سے قبل اتوار کو وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں کینیا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا اور ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: MEA on Pakistan ہند پاک معمول کے تعلقات دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی بحال ہو سکتے ہیں، باگچی

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نیروبی میں ہندوستان کے ہائی کمشنر دو مغوی ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی مدد کررہے ہیں۔ کینیا پولیس کا انٹرنل افیئر یونٹ اس معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اس سلسلے میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں کینیا پولیس کے حال ہی میں تحلیل کی گئی خصوصی سروس یونٹ کے افسران بھی شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.