ETV Bharat / state

'دہلی کے جمز کو کھولنے کی اجازت دی جائے' - لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دارالحکومت کے بند پڑے جمز کو بھی کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رام ویر سنگھ بدھوڑی
رام ویر سنگھ بدھوڑی
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 9:18 PM IST

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا ہے کہ دہلی کے بازار کھل گئے، ہفتہ واری بازاروں پر لگی پابندی بھی ہٹالی گئی اور دہلی میٹرو کے آپریشن کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ ایسے میں یہاں کے جمز کو کھولنے پر لگی پابندی بھی ہٹالینی چاہیے۔

رام ویر سنگھ بدھوڑی
رام ویر سنگھ بدھوڑی

لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو آج لکھے مکتوب میں مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ جم قوت مدافعت کی صلاحیت کوبڑھانے میں مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے لوگوں کی جانب سے ان جمز کو کھولنے کا مطالبہ مسلسل کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں کئی لوگوں نے مجھ سے بھی رابطہ کر کے یہ درخواست کی ہے کہ ان کے مطالبے سے آپ کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جم چلانے والوں کا بھی یہ کہنا ہے کہ ان کے جمز میں ایئر کنڈیشن اور ہوا کے وینٹیلیشن کا پختہ انتظام کیا گیا ہے اور ماسک، سینیٹائزر، دستانے وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اپوزیشن رہنماء نے مسٹر بیجل سے دارالحکومت کے جموں کو کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان جموں کو کھولنے کا وقت اور یہاں آنے والوں کی تعداد متعین کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.