ETV Bharat / state

'فوج کے اہل خانہ کا خیال حکومت رکھے گی'

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'مودی حکومت، نیم فوجی دستوں میں تعینات ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے پابندعہد ہے۔'

جوان سرحد کی حفاظت کریں، حکومت فیملی کا خیال رکھے گی :امت شاہ

author img

By

Published : Dec 29, 2019, 8:10 PM IST

Updated : Dec 29, 2019, 8:50 PM IST

امت شاہ نے کہا کہ 'ایسے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جس میں جوان سال میں 100 دن فیملی کے ساتھ رہ سکیں گے، ساتھ ہی ان کے کنبے کو ہیلتھ کارڈ بھی دیا جائے گا۔'

جوان سرحد کی حفاظت کریں، حکومت فیملی کا خیال رکھے گی :امت شاہ

شاہ نے یہاں سی آر پی ایف کے ہیڈکوارٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'چاہے نکسلیوں یا فساد کی صورت حال سے نمٹنا ہو یا جموں و کشمیر میں پرامن طریقے سے امرناتھ یاترا کو منظم کرنا ہو یا پارلیمنٹ میں مکمل حفاظتی بندوبست کرنا ہو، اس فورس کے جوان سب سے آگے رہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ' جوان اطمینان سے اور تناو کے بغیر اپنی ڈیوٹی کر سکیں اس لیے مودی حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے کہ جوان سرحدوں کی حفاظت پرتوجہ رکھیں اور حکومت کی ذمہ داری ان کے کنبے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آئندہ اگست-ستمبر تک اس طرح کا اہتمام کیا جائے گا کہ تمام نوجوان 365 دنوں میں سے کم از کم 100 دن اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ ایک کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے اور اس منصوبہ کو جلد لاگو کرنے کے لئے فورسز کے ڈائرکٹر جنرلوں سے تجویز مانگی جارہی ہے۔'

شاہ نے کہا کہ 'جوانوں کے اہل خانہ کو طبی جانچ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے الیکٹرانک ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کے لئے ایمس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ سفر اور نقل و حمل کے لئے ہوائی سفر کی خصوصیات، جلد پرموشن کے لئے 35 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کو پر کرنا، نئے ایوارڈوں کی تشکیل اور ڈائریکٹر جنرل کو زیادہ انتظامی اور مالیاتی حقوق کا اعلان اس سمت میں اٹھائے گئے اہم قدم ہیں۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر عام اور انتہائی اہم شخصیات کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف جوانوں کے لئے ایک نیا 'لوگو' گروڑ بھی لانچ کیا اور کہا کہ 'اس سے انہیں ایک نئی شناخت ملے گی۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 29, 2019, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.