ETV Bharat / state

Independence Day 2023 گوگل کا 77 ویں یوم آزادی پر کپڑے کی روایت پر ڈوڈل

author img

By

Published : Aug 15, 2023, 12:51 PM IST

Updated : Aug 15, 2023, 12:59 PM IST

گوگل مختلف اہم مواقع کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک کی نامور شخصیات کے اعزاز میں ڈوڈل پیش کرتا ہے۔ گوگل نے 2004 میں یوم آزادی کے لیے پہلا ڈوڈل بنایا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال مختلف فارمیٹس میں ڈوڈل کے ذریعے اس دن کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

گوگل کا 77 ویں یوم آزادی پر کپڑے کی روایت پر ڈوڈل

نئی دہلی: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر کپڑے کی روایت کو ظاہر کرتے ہوئے ایک ڈوڈل پیش کیا ہے۔ ڈوڈل میں ملک کے مختلف حصوں سے کسانوں، ہنر مند ٹیکسٹائل کاریگروں، بُنکروں، رنگریزوں، چھپائی کرنے والوں اور کڑھائی کرنے والوں کی اجتماعی کاریگری کو ظاہر کیا گیا ہے۔

اس ڈوڈل میں ملک کے مختلف علاقوں کے کپڑوں کے کو دکھایا گیا ہے، گجرات کی کچی کڑھائی سے لے کر اڈیشہ کے نازک 'اکات' دستکاری اور جموں و کشمیر کی پشمینہ شال سے کیرالہ کے 'کاسوو' دستکاری تک۔ یہ مختلف نمونے ایک ساتھ پیش کیے گئے ہیں اور درمیان میں کڑھائی والے حروف سے گوگل لکھا گیا ہے۔ گوگل نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا “تنوع، ورثہ، خود کفیلی۔ کچھ چیزیں جو ہندوستانی لباس کی علامت ہیں اور ہمارے ملک کی تشکیل میں ان کا رول ہے۔ ہم 77ویں یوم آزادی کے اعزاز میں اس گوگل ڈوڈل کے ساتھ کپڑے کی ان روایات کو منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے ماں کی عظمت کو کیا سلام

واضح رہے کہ گوگل مختلف اہم مواقع کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک کی نامور شخصیات کے اعزاز میں ڈوڈل پیش کرتا ہے۔ گوگل نے 2004 میں یوم آزادی کے لیے پہلا ڈوڈل بنایا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال مختلف فارمیٹس میں ڈوڈل کے ذریعے اس دن کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی مایہ ناز شخصیات کے بارے میں بھی گوگل کی جانب سے ڈوڈل بنایا جاتا ہے۔ اور انہیں اس طرح خراج پیش کیا جاتا ہے۔ گوگل نے ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون ٹیچر فاطمہ شیخ کا بھی ڈوڈل بنایا تھا۔

Last Updated : Aug 15, 2023, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.