کورونا وائرس نے دنیا بھرمیں تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ جب کہ ہر طرف کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اس وبا سے اب تک 37.55 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تقریباََ 17.43 کروڑ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں اس وبا کی وجہ سے 37 لاکھ 55 ہزار 587 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 389 ہو گئی ہے۔
اس دوران ایک لاکھ 51 ہزار 367 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 63،463 ہوکر 11 لاکھ 67 ہزار 952 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 6148 مریضوں کی موت ہوگئی، جو ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔