دہلی ست متصل غازی آباد کے اندرا پورم ویبھاوکھنڈ میں بی جے پی امیدوار سنیل شرما کی حمایت میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھے لوگوں اور اویسی جیسے لوگوں کے عزائم حکومت اور عوام کبھی پورے نہیں ہونے دےگی۔ Giriraj Singh on Akhilesh Yadav in Ghaziabad
سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو Samajwadi Party President Akhilesh Yadav کی طرف سے ترقیاتی کاموں پر سوال اٹھانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے اخبارات میں اشتہار دے کر اپنے ترقیاتی کاموں کی فہرست دی ہے، اب اگر انہیں کوئی اعتراض ہے تو حکومت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کریں۔ ہندوتوا ہندوستان کی روح ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے راہل گاندھی اور اکھلیش دونوں کو کئی جنم لینے پڑیں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے بارے میں کہا کہ وہ ایکسپریس وے، پی ایم آواس یوجنا، مفت راشن، بجلی کے بل کی معافی اور کسانوں کو دیے جانے والے فوائد پر اعتراض کرتے ہیں، پھر وہ مقدمہ درج کر کے اسے چیلنج کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ Giriraj Singh on Akhilesh Yadav in Ghaziabad
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گری راج نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر گھر نل یوجنا دی ہے۔ مافیا کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اب بھارت اسلحہ بیچنے والا ملک بن چکا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ بھارت دہشت گردی کے معاملے پر دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ یہی نہیں، کورونا مینجمنٹ کو پوری دنیا نے قبول کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav and Jayant Chaudhary Press Conference: 'اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک نے بھی سب سے زیادہ ویکسینیشن دی ہے۔ اکھلیش پر طنز کیا کہ پہلے ببوا اسے بی جے پی کا ٹیکہ بتا رہے تھے۔ بعد میں انہوں نے یہی ویکسین اپنے والد کو لگوایا۔ BJP Leader Giriraj Singh on Akhilesh Yadav