ETV Bharat / state

غازی آباد معاملہ: سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی کے خلاف شکایت درج

غازی آباد معاملے میں اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی منیش مہیشوری کے خلاف تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

غازی آباد معاملہ: سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی کے خلاف شکایت درج
غازی آباد معاملہ: سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی کے خلاف شکایت درج
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:28 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی میں بزرگ عبدالصمد کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں ٹویٹ کرنے کے سلسلے میں اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی منیش مہیشوری کے خلاف تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

غازی آباد معاملہ: سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی کے خلاف شکایت درج
غازی آباد معاملہ: سوارا بھاسکر اور ٹویٹر ایم ڈی کے خلاف شکایت درج

اس ضمن میں ڈی سی پی دیپک یادو کا کہنا ہے کہ شکایت میں لگائے گئے الزام کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہے۔ شکایت کی تفتیش کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ایف آئی آر بنتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ غازی آباد معاملے میں غازی آباد پولیس نے اب تک تین ایف آئی آر درج کی ہے۔ پہلی ایف آئی آر کے تحت 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری ایف آئی آر میں 7 ملزمین کا نام ہے جن پر اس پورے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کرنے کا الزام ہے اور ٹویٹر پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ تیسری ایف آئی آر مقامی رہنما انمید پہلوان کے خلاف کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.