دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے (IGI) پر سی آئی ایس ایف نے جرمنی جانے والی ایک خاتون کے پاس سے زندہ کارتوس برآمد کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 'خاتون ایئر انڈیا کی پرواز سے فرینکفرٹ جانے والی تھی، لیکن سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ٹرمینل -3 میں سامان چیک کے دوران اس کے بیگ سے 33 ایم ایم کیلیبر کارتوس ملنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ایئرپورٹ پر دو غیرملکی خواتین منشیات سمیت گرفتار
عہدیداروں نے کہا کہ 'طیارے میں اسلحہ اور گولہ بارود کی اجازت نہیں ہے۔ خاتون کارتوس لے جانے کے لئے باضابطہ اجازت نامہ بھی پیش نہیں کرسکی، اس لیے اسے جہاز سے اتار کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔