آج ایوان بالا میں کانگریس نے مطالبہ کیا کہ گاندھی خاندان کو جان کے خطرے کے مد نظر ان کی ایس پی جی سیکورٹی بحال کی جانی چاہئے۔
ایوان میں کانگریس کے رہنما آنند شرما نے آج وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، ان کے بیٹے و رکن پارلیمان راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ملی ایس پی جی سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 10 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے جبکہ سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ ہیں۔
اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی دونوں کا ہی قتل کردیا گیا تھا۔ لہذا گاندھی خاندان کے افراد کی جان کو اب بھی خطرہ لاحق ہے۔