ETV Bharat / state

ملک بھر میں لاک ڈاؤن، کیا ہیں رہنما ہدایات

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 3:25 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST

اگر آپ کو لاک ڈاؤن کی صورت میں ضروری کام کے لیے گھر سے باہر جانا ہے تو پولیس آپ کو نہیں روکے گی، بس کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن، کیا ہیں رہنما ہدایات
ملک بھر میں لاک ڈاؤن، کیا ہیں رہنما ہدایات

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہو چکا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق کچھ باتیں جو آپ کو یہ جاننے میں مدد کریں گی کہ اس صورتحال میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ تفصیل سے پڑھیں یہ خاص رپورٹ۔

کون کون گھر سے سے باہر نکل سکتا ہے؟

وبائی بیماری کے دوران ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین گھر سے باہر اپنے دفتر جاسکتے ہیں۔

پولیس، ڈاکٹر، فائر سروس کا عملہ، الیکٹریشیئن، واٹر سروس ورکرز، ہسپتال کا عملہ، انتظامیہ، پیٹرول پمپ، سی این جی، کلینک، کیمسٹ، راشن، پھل اور سبزیوں کی دکانیں، گیس سیلنڈر جیسی ضروری خدمات سپلائی جاری رہے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران آپ کیا کیا کر سکتے ہیں؟

آپ گھر سے باہر نکلنے کے علاوہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔ آپ فون، انٹر نیٹ، ٹی وی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔

عام شہری کب گھر سے باہر نکل سکتا ہے؟

لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی اپنی ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے گھر سے باہر جاسکتا ہے۔ پوچھے جانے پر اسے بتانا ہوگا کہ وہ کس کام کے لیے باہر جارہا ہے۔

کیا کیا کرنے پر پابندیاں ہیں؟

بلا وجہ گھر سے نکلنا، سڑک پر نکلنے کے بعد اگر پولیس یا افسر آپ سے پوچھ گچھ کرے تو گھر سے نکلنے کی وجہ بتائیں، بلا وجہ گھر سے باہر نہیں کرنا اور کسی کو بھی سڑک پر گروہ بنا کر بات نہیں کرنی چاہئے۔

لاک ڈاؤن کا اعلان کیوں اور کب تک ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 25 مارچ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ 'کورونا وائرس کے وبا سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے بچنے کے لیے صرف آپ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ کسی بھی طرح باہر نہ نکلیں۔ ملک کی ہر ریاست، ضلع، گاؤں، قصبہ، گلی اور علاقہ کو لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.