ETV Bharat / state

سیزن میں بھی فروخت نہیں ہو رہے ہیں آم، پھل فروش پریشان - لاک ڈاؤن میں کوئی کام نہیں

کورونا وائرس کے سبب ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے ہر عام و خاص طبقہ کہیں نہ کہیں متاثر ہوا ہے، اس کا اثر پھل فروشوں پر بھی پڑا ہے۔ ان کے پھل فروخت نہیں ہو رہے ہیں جس سے وہ کافی پریشان ہیں۔

سیزن میں بھی فروخت نہیں ہو رہے ہیں آم
سیزن میں بھی فروخت نہیں ہو رہے ہیں آم
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:32 PM IST

دہلی کے یہ پھل فروش جگہ جگہ ٹھیلے لگائے تو نظر آ رہے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان ٹھیلوں پر خریدار نہیں پہنچ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ان دنوں میں پھل فروش آم، لیچی اور گرمی سے جڑے دیگر پھل منڈی سے خرید کر لا رہے ہیں لیکن پھل فروخت نہیں ہونے کے سبب انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ پھل نہیں فروخت ہونے کے سبب پھل خراب ہو رہے ہیں۔

پھل فورش گوپال کے مطابق گرمیوں کے سیزن میں آم کی مانگ زیادہ ہوتی ہے، لیکن ابھی مانگ میں کمی ہونے کے سبب خریدار نہیں آ رہے ہیں۔ جس سے منڈی سے لایا ہوا سامان خراب ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاں پہلے 500 سے 600 روپیہ کی روزانہ کمائی ہو جاتی تھی، اب 300 روپیے تک کمانا مشکل ہو رہا ہے۔

لاک ڈاؤن میں کوئی کام نہیں ہوا اور ان لاک ون ہونے کے بعد بھی کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ لیکن وہیں سبھی خرچے برقرار ہیں۔ جگہ کا کرایا، مکان کا کرایا، گھر کا خرچا سبھی چیزیں دیکھنی ہیں، لیکن کمائی بالکل نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.