سی آئی آئی فاؤنڈیشن اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے توسط سے قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ کے کالندی کنج کے پاس واقع کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خاں کے دفتر میں مفت ویکسین نیشن کیمپ Free Vaccination Camp لگایا گیا۔یہ کیمپ صبح 10 بجے سے شروع ہوکر شام پانچ بجے کو اختتام ہوا۔پہلے دن تقریباً 130 لوگوں نے کیمپ میں پہنچ کر ویکسین لگوائی۔
شروعات میں 2 روز تک چلنے والے اس ویکسینیشن کیمپ میں پہلے دن لوگوں کی تعداد کافی کم رہی لیکن جیسے جیسے اس کی جانکاری ملتی گئی لوگ ویکسین لینے کے لیے کیمپ پہنچتے رہے شام تقریباً چار بجے لوگوں کی لمبی قطار لگ گئی آخر کار وقت ختم ہونے کی وجہ سے انہیں کل بلایا گیا ۔
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے کہا کہ سی آئی آئی فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ ان کے کہنے پریہاں ان کے دفتر میں مفت ویکسینیشن کیمپ لگایا ۔شروعات میں دو دن کے لیے یہکیمپ لگایا گیا ہے اگر لوگوں کی تعداد زیادہ رہی تو پھر اسے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو دیکھتے ہوئ ےیہاں یہ ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا ہے۔ چونکہ امیر لوگ اسپتالوں میں جاکر ویکسین لگوالیتے ہیں۔ لیکن غریب اور بے سہارا لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے ہیں کہ وہ زیادہ پیسے خرچ کرکے ویکسین لگاسکیں۔ اس لیے یہ کیمپ ان لوگوں کے لیے سہارا ہے۔
آصف محمد خان نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس ایک ہزار ڈوز آئے ہیں۔ اور ضرورت پڑی تو اور منگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے لئے مسلمانوں میں کسی طرح کا کوئی خوف نہیں ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر ویکسین لگوارہے ہیں۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالوہاب نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے لیے لوگ ادھر ادھر بھٹک رہے تھے جس کو دیکھتے ہوئے آصف محمد خان نے آفس پر انتظام کرایا اوریہاں تمام ضروری سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ویکسین لگوانے آنے والوں کے لیے چائے وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
وہیں ویکسین لگوانے آنے والے ایاز الدین نے کہا کہ یہاں ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ہے انتظامات اچھے ہیں۔کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
اسی طرح 50 سالہ جمشید نے ویکسین لگانے کے بعد کہا کہ کیمپ میں صاف ستھرائی کے ساتھ ساتھ انتظامات ٹھیک ہے ویکسین لینے میں کسی طرح کوئی دقت نہیں آئی۔
21سالہ محدثہ نے کہا کہ وہ کیمپ پر ویکسین لگوانے کے لیے آئی ہیں اور اپنی باری کا انتظار کررہی ہیں انتظامات ٹھیک ہیں۔
وہیں ویکسین لگانے والے ڈاکٹر نے کہا کہ آج پہلا دن ہے لوگوں کی جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کم آ ئے اور آج تقریباً 130 لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروعات میں دو دن کے لیے یہ کیمپ لگایا گیا ہے اگر لوگوں کی تعداد زیادہ رہی تو اسے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں ابھی تک کسی طرح کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے اور لوگ خوشی خوشی میں ویکسین لگوارہے ہیں۔