ETV Bharat / state

آزاد تجارت معاہدے باہمی طور پر فائدے مند ہونے چاہیے - بھارت اقتصادی وزیر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا

کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ آزاد تجارت معاہدے باہمی طور پر فائدے مند ہونے چاہیے جس سے تمام فریقین کو فائدہ ملے۔

free trade agreements should be mutually beneficial says piyush goyal
آزاد تجارت معاہدے باہمی طور پر فائدے مند ہونے چاہیے
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 10:06 PM IST

کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے بتایا کہ 17ویں آسیان۔بھارت اقتصادی وزیر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ بھارت اور آسیان قریبی دوست رہے ہیں اور یہ دوستی تاریخی، ثقافتی اور روایتی بندھن کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے اور یہ رشتہ بھارت اور آسیان ممالک کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے مضبوط ہوتا رہے گا۔

free trade agreements should be mutually beneficial says piyush goyal
کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل

مسٹر یپوش گوئل اور ویتنام کے صنعت و تجارت کے وزیر تران توان انہ نے 29 اگست کو ورچول طریقہ سے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام دس آسیان ممالک۔ برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاوس، ملائشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے وزرائے تجارت نے حصہ لیا۔

مسٹر گوئل نے بنیادی ضابطوں کے قوانین کو مستحکم کرنے، غیر ٹیرف ڈیوٹی رکاوٹوں کو دور کرنے کی سمت میں کام کرنے اور بازار تک بہتر رسائی فراہم کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

میٹنگ میں بھارت نے دونوں فریقین کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے سے اتفاق کیا۔ وزرا نے کورونا وبا کے اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ڈبلیو ٹی او قوانین کے مطابق تحت خطہ میں خاص طور پر لازمی اشیا اور ادویات کی فراہمی کے لیے معاشی و مالی استحکام اور سپلائی چین کنیکٹویٹی یقینی بنانے کا عہد کیا۔

وزرات کی بات چیت آسیان بھارت ٹریڈ ان گڈس ایگریمنٹ (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے پر مرکوز رہی۔ وزرا نے دونوں فریقین کے مابین بڑھتے تجارتی تعلقات اور مضبوط ہوتے اقتصادی تعلقات کی ستائش کی۔ وزرا کے سامنے آسیان بھارت بزنس کونسل (اے آئی بی سی) کی رپورٹ رکھی گئی۔

اے آئی بی سی رپورٹ نے سفارش کی ہے۔ باہمی مفاد کے لیے اے آئی ٹی آئی جی اے کا جائزہ لیا جائے۔ بھارت اور آسیان ممالک کے وزرا نے سینئر حکام کو ہدایت دی کہ وہ آزاد تجارتی معاہدہ کو استعمال کرنے میں آسان اور کاروبار کے لیے تجارتی سہولت فراہم کرانے والا بنانے کے لیے جلد از جلد نظرثانی کے امکان کے تعین کے واسطے با ت چیت شروع کریں۔ یہ نظرثانی معاہدہ کو تجارتی سہولت فراہم کرانے والی مشقوں، منظم کسٹم اور ریگولیٹری طریقہ کار کے ساتھ جدید بنائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.