ETV Bharat / state

کیراڑی: دہلی حکومت کی جانب سے مفت راشن تقسیم - کورونا دور میں لوگوں کی ہر ممکن مدد

دہلی حکومت کورونا دور میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ جس میں کیراڑی اسمبلی حلقہ میں لوگوں کو مفت راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ جس کے لئے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کیراڑی: دہلی حکومت کی جانب سے مفت میں راشن تقسیم

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 6:21 PM IST

دہلی حکومت کی جانب سے دہلی کے کیراڑی اسمبلی حلقہ میں واقع پریم نگر میں مفت راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے سرکاری راشن شاپ پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ لوگوں کو ہر مہینے کی پہلی اور دسویں تاریخ کے درمیان راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی کے عوام مشکلات کا سامنا کر ہے ہیں۔ اس کے لیے دہلی حکومت مفت راشن تقسیم کر رہی ہے۔ اسی اقدام میں جب ای ٹی وی کی ٹیم کیراڑی کے پریم نگر علاقے میں رونک اسٹورسکھی نہر اتوار بازار گئی تو وہاں راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔

جہاں لوگ کورونا کے تمام اصولوں پر عمل پیرا ہوکر راشن لے رہے تھے۔ اسی دوران راشن شاپ کا انتظام بھی ٹھیک تھا۔ جس پر صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا تھا۔ نیز سول ڈیفنس کے اہلکار بھی دکان پر تعینات تھے، جو لوگوں کو قطار میں کھڑا کررہے تھے۔

جب راشن لینے آئے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اس کورونا دور میں دہلی حکومت مفت راشن تقسیم کررہی ہے۔ ہمیں راشن بہت آرام سے مل رہا ہے۔ ہر مہینے راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے اہل خانہ کو راشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اسی دوران ایک خاتون نے بتایا کہ راشن کی تقسیم سے قبل سرکاری دکان سے لوگوں کو ایک میسج بھیجا جاتا ہے۔ جس کے بعد ہم راشن لینے آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دکاندار بھی اچھا سلوک کرتا ہے۔ ہمیں راشن لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.