ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کورونا سے مزید چار افراد کی موت

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1784 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ Corona Recovery Cases in India

بھارت میں کورونا سے مزید چار افراد کی موت

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 1:46 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید کورونا متاثرین کی موت ہوئی اور تین ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس دورران جاری کووِڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 2799 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 814 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2035 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 18,389 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس بیماری سے چار افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 1784 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2799 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Corona Update ہماچل میں کورونا کے 354 نئے معاملے سامنے آئے

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 578 ایکٹیو کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 323، دہلی میں 271، مہاراشٹرا میں 234 اور کرناٹک میں 151 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ گوا میں 83، ہریانہ میں 80، اتر پردیش میں 69، تمل ناڈو میں 59، پنجاب میں 41، چھتیس گڑھ میں 29، چنڈی گڑھ میں 25، جموں و کشمیر میں 21، اڈیشہ میں 18، پڈوچیری میں 17، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں 14-14، لداخ اور آندھرا پردیش میں 13-13 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، دہلی، ہریانہ، کیرالہ اور راجستھان میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.