ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے چار مریضوں کی موت

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 1805 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ New Corona Cases in India

ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے چار مریضوں کی موت

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 2:38 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کی وجہ سے چار مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 867 سے بڑھ کر 10,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,743 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 65 لاکھ 54 ہزار 22 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایکٹو کیسز میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 10,300 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,05,952 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد چار بڑھ کر 5,30,837 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 932 بڑھ کر 4,41,64,815 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، گجرات میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 168 اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں 161، کیرالہ میں 160، کرناٹک میں 109، اتر پردیش میں 62، دہلی میں 57، ہریانہ میں 39، گوا میں 22، راجستھان میں 15، پنجاب میں 14، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں نو،آندھرا پردیش میں آٹھ ، بہار میں چھ، ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں پانچ پانچ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں تین تین، آسام میں دو، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بالترتیب ایک ایک فعال معاملوں میں اضافہ جبکہ گجرات، ہماچل پردیش اور اتر پردیش میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.