ETV Bharat / state

India Coronavirus Update بھارت میں کورونا وائرس سے چار نئے مریضوں کی موت - انڈیا کورونا وائرس اپ ڈیٹ

بھارت میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چار مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 806 ہو گئی ہے۔ New Covid Death cases in India

بھارت میں کورونا وائرس سے چار نئے مریضوں کی موت

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 12:25 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 918 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 6350 ہو گئی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح بڑھ کر 2.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 479 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.81 فیصد ہے۔ اس عرصے میں 44225 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1246 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا کا نیا ویرینٹ

پیر کو مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے چار متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے، ان میں سے دو راجستھان اور ایک ایک کرناٹک اور کیرالہ میں ہوا ہے۔ مرنے والوں کی کل تعداد 5,30,806 ہو گئی ہے۔ پچھلے سات دنوں میں مہاراشٹر نے کورونا کیسز میں کرناٹک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کیونکہ مہاراشٹر میں اس ہفتے سب سے زیادہ کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اس ہفتے 1,165 نئے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے، جو پچھلے سات دنوں کی مدت سے 2.3 گنا زیادہ ہے۔ لکھنؤ میں اتوار کو مختلف علاقوں سے کورونا کے چار نئے مریض سامنے آئے تھے۔ تمام مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ ٹیم کی طرف سے ان کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ضلع میں ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.