ETV Bharat / state

Foreign Delegation Visits Jamia Hamdard: میکسیکو کے سائنسی تحقیقاتی وفد کا جامعہ ہمدرد کا دورہ

میکسیکو میں سائنس و تحقیق سے وابستہ ایک چار رکنی وفد نے جامعہ ہمدرد کا دورہ کیا۔ Foreign delegation visits Jamia Hamdard اس دوران ڈاکٹر لورا اریولہ مینڈوزہ نے اپنے ادارہ میں ریسرچ کی دو اسامیوں کا اعلان کیا اور ایک نشست کے قیام کا اظہار کیا۔ وفد نے مستقبل میں ریسرچ کے مشترکہ مسودہ کے ممکنہ نکات پر بھی غور کیا۔

میکسیکو کے سائنسی تحقیقاتی وفد کا جامعہ ہمدرد کا دورہ

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 3:22 PM IST

میکسیکو میں سائنس و تحقیق سے وابستہ ایک چار رکنی وفد نے جامعہ ہمدرد کا دورہ Foreign delegation visits Jamia Hamdard کیا. اپنے دورے کے دوران وفد نے انتظامیہ سے ریسرچ پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس وفد میں میکسیکو سفارت خانہ کے اراکین کے ساتھ ڈاکٹر سونیا مائرہ پیریزٹاپیہ، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر یو ڈی آئی ایم ای ایم اور ریسرچر پروفیسر شعبۂ امیونولوجی کے ساتھ جوان کارلوس الماگرو، ڈائریکٹر فار ریسرچ، بایو تھیراپیوٹک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ یونٹ، وکٹر مانوئیل ٹیلیز لوپیز، ڈائریکٹر، مرکز برائے تحقیق آن ایپلائڈ سائنس اینڈ ایڈوانسیز ٹیکنالوجی، (CICATA - موریلوس) اور لورا اریولا مینڈوزہ اور برائے پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ شامل تھے۔

میکسیکو کے سائنسی تحقیقاتی وفد کا جامعہ ہمدرد کا دورہ

دورہ کے دوران ڈاکٹر لورا اریولہ مینڈوزہ نے اپنے ادارہ میں ریسرچ کی دو اسامیوں کا اعلان کیا اور ایک نشست کے قیام کا عزم ظاہر کیا۔ وفد نے مستقبل میں ریسرچ کے مشترکہ مسودہ کے ممکنہ نکات پر بھی غور کیا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے وفد کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی سید سعود اختر، رجسٹرار، پروفیسر شاکر علی، فائنانس آفیسر اور ڈین اسکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنس، پروفیسر ودھو ایری، ڈین اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر فرحان جلیس احمد، ڈین اسکول آف انٹر ڈسپلنری سائنس سمیت ڈپٹی فارن اسٹوڈینٹس ایڈوائزر اس استقبالیہ میں شامل رہے۔

شیخ الجامعہ نے ایک پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ یونیورسٹی بالخصوص اسکول آف فارمیسی، کیمیکل اینڈ لائف سائنس اور انٹر ڈسپلنری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی کارکردگی کو پیش کیا۔ اس ضمن میں داخل کیے گئے پیٹینٹ اور گورمنٹ و پبلک پرائویٹ اداروں کے ساتھ کی جانے والی تحقیقاتی سرگرمیاں بیان کیں۔ وفد کو یونانی طریقہ علاج اور متعلقہ مجیدیہ یونانی اسپتال کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ساتھ ہی یونیورسٹی کے ایلو پیتھی اسپتال سے بھی روشناس کرایا گیا۔ بعد میں وفد نے مختلف شعبوں کی لیبارٹری دیکھیں۔ خصوصی طور پر مولیکیولر میڈیسن، وائرولوجی، بایو ٹیکنالوجی، مجیدیہ یونانی اسپتال اور ہربل گارڈن کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: The Delegation Met the DM on the Closure of Meat Shops: گوشت کی دکانیں بند کرنے پر جمعیت شہر لونی کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.